امریکا نے پاکستان سے پھر ڈو مور کا مطالبہ کردیا

height.630.no_border.width.1200

واشنگٹن : امریکا نے پاکستان سے پھر ڈومور کا مطالبہ کردیا، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں ہے کہ وہ افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے پریس کانفرنس کے دوران پھر پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کردیا، ہفتہ وار پریس بریفنگ میں مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ اگرچہ پاکستان دہشت گردی اور دہشت گردوں گروپوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے، لیکن پاکستان میں اس وقت بھی دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں۔

 

مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود محفوظ ٹھکانوں سے دہشت گرد افغانستان پر حملہ کرتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد کے مفاد میں بہتر یہی ہوگا کہ وہ کابل کے ساتھ مل کر کام کرے۔ سماء

TALIBAN

state department

do more

MOAB

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div