ہیضہ اور اسہال سے 500 سے زائد افراد ہلاک

Apr 13, 2017

6 جنیوا : صومالیہ میں ہیضہ اور اسہال کی وباء نے 500 سے زائد افراد کی جان لے لی، تقریبا 25 ہزار افراد مرض سے متاثر ہوکر اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اقوام متحد ہ کے ادارہ برائے صحت کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ میں قحط سے متاثرہ علاقوں میں رواں سال جنوری سے اب تک ہیضہ اور اسہال کی بیماری سے 500 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

6a

اقوام متحد ہ کے صحت کے ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق وباء سے تقریباً 25 ہزار افراد متاثر بھی ہوئے ہیں، ادارے نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال جون تک ہلاکتوں کی تعداد دوگنا ہوسکتی ہے۔ اے پی پی

HEALTH

Tabool ads will show in this div