چودہدی شجاعت اورطاہرالقادری سیاسی بیروزگارہیں،پرویزرشید

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ چودہدی شجاعت حسین اور طاہر القادری سیاسی بے روزگار ہیں، ایک کبھی پارلیمنٹ تو دوسرا اپوزیشن میں نہیں آسکتا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی توپوں کا رخ طاہر القادری اور چوہدری شجاعت کی جانب گھما دیا، پرویز رشید نے لندن میں ہونے والی رہنماؤں کی ملاقات پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور طاہر القادری کے بارے میں گفت گو کرنا وقت کا ضیاع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پنجرے کے گرد گھوم رہے ہیں لیکن اندر جانے سے گبھراتے ہیں، لگے ہاتھوں انہوں نے شیخ صاحب کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید بغیر ٹکٹ کے مسافر ہیں، ان کی ٹکٹ سعد رفیق خود چیک کرینگے۔ ای سی ایل سے نام نکالنے سے متعلق کیس پر ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے یا رکھنے کا فیصلہ بعد میں کرینگے۔ سماء

obl

Tabool ads will show in this div