اسکول کی عمارت گرانے پر ایس ایچ او سمیت 4 اہلکاروں کا ریمانڈ

School Case Khi Pkg Ayaz 13-04

کراچی : جیوفل اسکول کی عمارت گرانے کے معاملہ پر کراچی کی مقامی عدالت نے ایس ایچ او سمیت 4 اہلکاروں کو 3 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا، سندھ ہائیکورٹ نے چیف سیکریٹری، محکمہ ثقافت، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔

کراچی میں تاریخی عمارت کو نقصان پہنچانے والے شکنجے میں ہیں جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے سولجر بازار میں اسکول گرانے میں ملوث اہلکاروں کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

ایس ایچ او سولجر بازار اور دیگر 3 پولیس اہلکاروں کو کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ نے کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کیا، آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ اہل محلہ کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، ادھر معاملہ پر ہائی کورٹ میں بھی سماعت ہوئی، عدالت عالیہ نے چیف سیکریٹری، محکمہ ثقافت، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔

غیر سرکاری تنظیم نے عدالت سے درخواست کی کہ اسکول کی دوبارہ تعمیر تک طلباء کو متبادل عمارت دی جائے۔ سماء

ENCROACHMENT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div