نواز شریف نے نوے کی دہائی کی سیاست دوبارہ شروع کردی، شرجیل میمن

Nov 30, -0001

کراچی: آصف زرداری تو حکومت کی حمایت کر رہے ہیں لیکن سائیں وفاق سے خوش ہیں۔ نہ ان کی کابینہ راضی ہے۔

ن لیگ کی حکومت کے قیام کے بعد پہلی بار جارحانہ لہجہ اختیار کرتے ہوئے وزیراطلاعات وبلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کئے وزیراعظم اورنون  لیگ پرتابڑ توڑ حملے۔ کہتے ہیں نوازشریف نے نوے کی دہائی کی سیاست دوبارہ شروع کردی ہے۔ پیپلزپارٹی رہنماؤں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہاہے۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ وفاقی حکومت نے ٹارگٹ آپریشن کےدوران ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔ وفاق کا کوئی کردار نظر نہیں آ رہا۔ چوہدری نثار صرف دعوے کرتے ہیں۔۔

تعاون کا بدلہ سندھ حکومت سے زیادتی کرکے دیا گیا تو قابل قبول نہیں ہوگا۔

شرجيل ميمن نے وفاق کی جانب سے سندھ کی گیارہ اسکیموں کی کٹوتی کی پرزور الفاظ میں مذمت بھی کی۔ انکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کسی گرینڈ الائنس کا حصہ نہیں بنےگی۔

مشرف ملک سے باہر گئے تو ذمہ دار مسلم لیگ ن اور آزاد عدلیہ ہوگی۔ سماء

festival

Red Zone

Tabool ads will show in this div