ٹرمپ نے بیان واپس لے لیا

NATIONAL HARBOR, MD - FEBRUARY 24: U.S. President Donald Trump addresses the Conservative Political Action Conference at the Gaylord National Resort and Convention Center February 24, 2017 in National Harbor, Maryland. Hosted by the American Conservative Union, CPAC is an annual gathering of right wing politicians, commentators and their supporters.   Alex Wong/Getty Images/AFP

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اتحادیوں میں خدشات پیدا کرنے والا بیان واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو اتحاد اب ناکارہ نہیں رہا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ سے ملاقات میں امریکی صدر نے کہا کہ دہشتگردی کے خطرات نے اس اتحاد کی اہمیت کو کم کر دیا تھا، یہ اتحاد ناکارہ تھا، تاہم اب یہ ناکارہ نہیں ہے۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں امریکی صدر نے کہا ہمارے درمیان کافی تعمیری گفتگو ہوئی ہے کہ کس طرح نیٹو دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے مزید اقدامات کر سکتا ہے، اب انہیں شدت پسندی کے خلاف لڑنا ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے بارہا نیٹو اتحاد کے مقاصد پر سوال اٹھایا تھا اور وہ ہمیشہ اس اتحاد کیلئے امریکا کی ادائیگیوں کو غیر منصفانہ قرار دیتے رہے ہیں۔ اے پی پی

USA

NATO

POTUS

U.S. President

Tabool ads will show in this div