پاکستان کرکٹ کامردآہن کھلاڑی
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک پلیئرایسا ہےجومیچز میں حریفوں سےتو ٹکراتا ہی ہےساتھ میں اپنےکھلاڑیوں کا امتحان بھی لے لیتا ہے۔
تیسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم مشکل میں تھی۔ کامران اکمل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ چکے تھے۔ اس دوران احمد شہزاد کچھ زیادہ ہی ٹینشن میں آگئے۔ وہ رن لینےدوڑے لیکن جاکرسیدھی بابراعظم کوٹکرماردی ۔پاکستانی اوپنر کی بد حواسی پر ٹیم ڈریسنگ روم میں قہقہےبلند ہوئے۔

پورٹ آف اسپین میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران بھی کچھ ایسا ہی ہواتھا۔ احمد شہزادوالٹن سےٹکراگئے تھے۔ انھیں ایمبولینس میں اسپتال لے جایا گیا تھا۔

احمدشہزادکواب کوئی مسٹرٹکرکہہ رہا ہے توکوئی پاکستان کرکٹ کےمرد آہن کےنام سےپکاررہاہے۔ سماء
WestIndies
ahmed shahzad
تبولا
Tabool ads will show in this div