پاکستان کرکٹ سے متعلق کوچ کی تشویش

Micky The Coach PKG  13-04

گیانا: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونا اور آئی پی ایل جیسا ایکسپوژر نہ ملنا بھی ایک حقیقت ہے۔۔پاکستانی کرکٹرز کوجلدجدید کرکٹ سیکھناہوگی ۔

ویسٹ انڈیزکےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزبھی جیتی،ون ڈے سیریزبھی اپنےنام کی لیکن پلیئرزنےون ڈے سیریزمیں چارسوبیس بالزڈاٹ کھیلیں۔ مکی آرتھرنے اس پر اپنی تشویش ظاہرکردی ہے۔

 ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم بھلے سے دونوں سیریز جیتی لیکن ٹیم میں گرے ایریاز بھی ہیں،پاور ہٹرز کی کمی ایک تلخ حقیقت ہے۔یہی وجہ ہے کہ گرین کیپس میچز میں بڑا ٹوٹل اسکور نہ کرسکے ۔

مکی کوشرجیل خان کی یاد بھی آئی اورکہاکہ اُن جیسے پاورہٹر کوکھونابڑا دھچکہ ہےلیکن باقی کھلاڑیوں میں بھی بہت دم ہے۔

مکی آرتھرکا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں پرواضح کر دیا ہےکہ جدید تقاضوں کے مطابق کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ سماء

MICKEY ARTHUR

Tabool ads will show in this div