حکومت کے خلاف کوئی دھرنا یا احتجاج کامیاب نہیں ہوگا،شہبازشریف

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


لاہور : وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی سمت درست ہے، ترقی کے سفر کے خلاف کوئی دھرنا یا احتجاج کامیاب نہیں ہوگا۔

وزیراعلی پنجاب گزشتہ روز نندی پور پاور پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر سابقہ حکومت پر برسے، تو آج پراجیکٹ پر صحافیوں اور دانشوروں کی مبارک باد نے زخم پھر تازہ کردیے۔ ملاقات میں وزیراعلی نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے نندی پور پاور پراجیکٹ پر مجرمانہ غفلت کی اورعوام کا مستقبل داﺅ پر لگا دیا۔

انہوں نے کہا کہ سات ماہ کی مدت میں پراجیکٹ کے مردہ منصوبے میں جان پڑ سکتی ہے تو چار برس میں اندھیرے بھی دور ہوجائیں گے، وزیراعلی نے بتایا کہ کراچی لاہور موٹروے کے لئے وفاقی حکومت نے پچپن ارب روپے مختص کئے ہیں اور منصوبے کا آغاز کراچی سے کیا جا رہا ہے، فلاحی منصوبوں پر بلاجواز تنقید کرنے والوں کے دور میں بننے والے منصوبے کرپشن کے قبرستان تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترقی کے سفر کے خلاف کوئی دھرنا یا احتجاج کامیاب نہیں ہوسکتا، ہماری سمت درست ہے، عوام جانتے ہیں خدمت کون کررہا ہے اور کون احتجاجی سیاست۔ سماء

Video

خلاف

updates

law

ranking

Tabool ads will show in this div