مدارس سے متعلق اہم فیصلہ

Madaris Registration Psh Pkg 13-04 [video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/Madaris-Registration-Psh-Pkg-13-04.mp4"][/video]  

پشاور:خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اور انقلابی اقدام سامنے آیاہے۔صوبہ بھر میں دینی مدارس کو ضابطے میں لانے کافیصلہ کرلیاگیا جس کیلئے باقاعدہ قانون سازی ہوگی ۔تحریک انصاف حکومت نے قانونی مسودہ اسمبلی میں پیش کردیا۔

نئے قانون کے تحت تمام مدارس کی رجسٹریشن اور آڈٹ لازمی ہوگی۔کسی مدرسے میں دہشت گردی اورعسکریت پسندی کی تربیت نہیں دی جائے گی اورنہ ہی فرقہ واریت کو ابھارنے والا نصاب پڑھایا جائے گا۔

مدارس کے منتظمین،اساتذہ ، طلبہ اور فنڈز کی تفصیلات دینے کے بھی پابند ہوں گے۔خلاف ورزی کی صورت میں حکومت کو کارروائی کا اختیار ہوگا۔دینی مدارس غیرملکی طلبہ کےکوائف بھی ظاہر کریں گے۔ سماء

KPK

madaris

Tabool ads will show in this div