سرگودھا،زمین کے تنازعے پر فائرنگ،دو افراد قتل،تین زخمی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


سرگودھا : سرگودھا کی تحصیل ساہیوال کے موضع گوندل میں زمین کے تنازعے پر سنگدل شخص نے فائرنگ کرکے چچا اور چچی کو قتل جب کہ والدین اور دادی کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم خاور کا اپنے چچا سے زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا جس پر آج اشتعال میں آکر فائرنگ کرکے اپنے چچا غلام عباس اور چچی فرحت شہناز کو قتل کر دیا۔

اس دوران ملزم خاور کے والد محمد منیر اور والدہ  منظوراں بی بی اور دادی مستور فاطمہ  کو بھی سرزنش کرنے پر ملزم نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا جنہہیں تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو اسپتال ساہیوال منتقل کردیں۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ سماء

زخمی

کے

پر

MQM

bombers

nuclear weapons

Tabool ads will show in this div