پی پی رہنما کی پی ایس پی رہنما کو مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی

Dr sageer PSP SOT 13-04

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ کہتے ہیں کہ پاک سرزمین پارٹی کا بنیادی مطالبہ پانی کے مسئلے کا ہے، پانی کی تقسیم پر جلدعمل شروع ہو جائے گا۔ امید ہے دھرنا جلد ختم ہوجائے گا۔

پی ایس پی کے احتجاجی کیمپ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ احتجاج، مطالبات اور دھرنا کی جمہوریت میں اجازت ہوتی ہے۔ ہمیں بات چیت کےلیے 10 مرتبہ بھی آنا پڑا تو آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے آئیں خوش آمدید کہیں گے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مئیر کے پاس قانون کے مطابق تمام اختیارات ہیں، صوبائی فنانس کمیشن کا جلد اعلان ہوگا، ماس ٹرانزٹ کے معاملے پر بھی کام چل رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں پی ایس پی رہنما ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ اہم پیش رفت اور عوام کو سکون ملنے تک ہمارا دھرنا پریس کلب کے باہر جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ناصر حسین شاہ کے جذبے کو سراہتا ہوں۔ ناصر صاحب نے وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب جانے پر خوش آمدید کا کہا ہے، ہمیں جہاں جہاں جانا پڑے گا احتجاج کےلیے جائیں گے۔

ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ سندھ بھر میں بجلی کے کوٹے کو مزید بڑھایا جائے۔ وفاق کےساتھ جو مسائل ہیں اس پر بھی جائیں گے۔ ہمارے مسائل وفاق کےساتھ بھی ہیں، وفاق سندھ کا حق دے۔ انہوں نے کہا ہماری تمام ترحکمت عملی تیار ہے۔ سماء

sindh govt

water issue

MUSTAFA KAMAL

Dr Sagheer Ahmed

PSP

Tabool ads will show in this div