مظفر گڑھ : اولاد نہ ہونے پر شوہر نے بیوی کو مار ڈالا، ملزم گرفتار

اسٹاف رپورٹ

مظفر گڑھ : مظفر گڑھ میں اولاد نہ ہونے پر شوہر نے بیوی کو مار ڈالا، ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اولاد نہ ہونے کا غم ماں اور باپ دونوں کا سانجھا ہوتا ہے لیکن مظفر گڑھ کا خادم حسین اس کا قصور وار صرف اپنی بیوی کو سمجھتا تھا، خادم حسین نے 10 برس پہلے اولاد نہ ہونے پر پہلی بیوی کو طلاق دی اور پھر شمیم بی بی سے دوسری شادی رچالی۔

قدرت نے گود نہ بھری تو خادم حسین نے تیسری شادی کی تیاریاں شروع کردیں، بیوی رکاوٹ بنی تو دونوں میں جھگڑے شروع ہوگئے اور پھر خادم حسین نے طیش میں آکر اپنی جیون ساتھی کو گلاگھونٹ کر موت کی نیند سلادیا۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ سماء

Azadi March

nepra

staff

Tabool ads will show in this div