کراچی میں دستی بم حملہ اور فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اسٹاف رپورٹ
کراچی : کراچی میں دستی بم حملے اور فائرنگ میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ نارتھ کراچی 2 منٹ چورنگی پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے کار کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت عبدالغفار اور حفیظ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق طارق روڈ کے ریسٹورنٹ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس میں 3 افراد زخمی ہوئے تاہم ایک شخص اسپتال میں دم توڑ گیا، جس کی شناخت غلام حیدر کے نام سے ہوئی ہے۔ سماء
زخمی
burger
elections
twins
compromise
ambassador
تبولا
Tabool ads will show in this div