عمران خان، ٹرسٹ کے پیسے واپس کریں ورنہ قانونی کارروائی کرینگے، صدیق الفاروق

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ عمران خان ٹرسٹ کے پیسے دوسرے کاموں میں استعمال کررہے ہیں، کپتان 10 روز میں شوکت خانم اسپتال کے اکاؤنٹ میں 38 کروڑ روپے جمع کرائیں ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی، چیف جسٹس بھی معاملے کا نوٹس لیں۔

اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کے مزید 8 کروڑ روپے ڈبو دیئے ہیں یہ پیسے کسی آف شور کمپنی میں لگائے گئے ہیں جو سراسر غیر قانونی ہے، اس لئے عمران خان دس روز میں اسپتال کے اکاؤنٹ میں اڑتیس کروڑ روپے جمع کرائیں ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی دوسرا ملک ہوتا تو عمران خان جیل میں ہوتے، پی ٹی آئی کپتان ٹرسٹ کی سربراہی اور ان کے عزیز بورڈ کی رکنیت سے مستعفی ہوں۔

انہوں نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ شوکت خانم ٹرسٹ کے  معاملات کا آڈٹ کرائیں اور اسے شفاف انداز سے چلانے کیلئے انتظامی کمیٹی مقرر کریں۔

صدیق الفاروق کا کہنا ہے کہ عمران خان اقدام پر قوم سے معافی مانگیں، اور وعدے کے مطابق زمان پارک اور بنی گالہ کا مکان فروخت کرکے مریضوں کا نقصان پورا کریں۔ سماء

father

Tabool ads will show in this div