جی ایچ کیو میں افسران اور شہداء کے اعزاز میں تقریب
راول پنڈی : جنرل ہیڈکواٹرز (جی ایچ کیو) میں شہداء اور فوجی افسروں اور جوانوں کو اعزاز دینے کی سادی اور پرقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، آرمی چیف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جی ایچ کیو میں فوجی افسران میں اعزازت تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جی ایچ کیو میں ہونے والی تقریب میں شہداء،فوجی افسران اور جوانوں میں اعزازات تقسیم کیے گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے شرکاء کو اعزازات سے نوازا، جب کہ شہداء کے اعزا ان کے اہل خانہ کی جانب سے موجود افراد نے وصول کیے۔
ترجمان کے مطابق تقریب میں تینتیس افسروں کو ستارہ امتیاز ملٹری اور ایک کو تمغہ جرات دیا گیا۔ مختلف آپریشنز میں جرات کا مظاہرہ کرنے والے 33 افسران کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ سماء