آرمی چیف نے کلبھوشن معاملے پر وزیراعظم کو اعتماد میں لے لیا

172.16.22.9_07_20170412160729883

اسلام آباد / راول پنڈی : وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اہم ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم نواز شریف کو را دہشت گرد کلبھوشن کی سزا موت سے متعلق اعتماد میں لے لیا۔

سماء کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے بدھ کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کی، ملاقات میں آرمی چیف کی جانب سے وزیراعظم کو آپریشن ردالفساد پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نمے آپریشن ردالفساد کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 172.16.22.9_07_20170412160724948 ملاقات میں آرمی چیف نے را ایجنٹ کلبھوشن کے معاملے پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا، اس موقع سیاسی اور عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ  کلبھوشن کے معاملے پر کسی بھی قسم کا کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔ 172.16.22.9_07_20170412160713944 اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قیام امن کیلئے جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے اہداف حاصل کرینگے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک میں امن و امان کی صورت حال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ سماء

INDIAN SPY

raw agent

Kalbushan

kulbhushan yadhav

Tabool ads will show in this div