صدر ممنون حسین کاآج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پہلا خطاب

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : صدر ممنون حسین نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر آج پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے خطاب کریں گے۔
 
موجودہ قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کے اختتام اور نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر  صدر مملکت ممنون حسین  پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، صدر کا خطاب اردو میں ہوگا۔

اپنے خطاب میں صدر پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی ایک سال کی کارکردگی اور ملک کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات کریں گے جب کہ آئندہ سال کی پالیسیز کے لیے حکومت کو گائیڈ لائن بھی فراہم کریں گے۔ پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف، وزراء،ارکان پارلیمنٹ ، وزراء اعلیٰ ، گورنرز، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوں گے۔

اجلاس میں غیر ملکی سفارتکار،سول سوسائٹی کے ارکان سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے و الے افراد بھی شریک ہوں گے۔ سماء

Ishaq Dar

اجلاس

dacoit

Tabool ads will show in this div