پی آئی اے کی پروازمیں5پاکستانیوں کی ایئرہوسٹس سےبدتمیزی
لندن : برمنگھم جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں پاکستانی نژاد برطانوی پاکستانی جوانی کے جوش میں ہوش کھو بیٹھے اور دوران پرواز ایئرہوسٹس سے بدتمیزی کر ڈالی۔
کہیں پاکستانی ملک کا نام روشن کرتے ہیں تو کہیں ایسی حرکت کرتے ہیں کہ قوم کا سر شرم سے جھک جاتا ہے اور ایسا ہی کچھ ہوا پی آئی اے کی برمنگھم جانے والی پرواز میں، جب پانچ پاکستانی نژاد برطانوی مسافروں نے بدتمیزی کی انتہا کرتے ہوئے دوران پرواز خاتون ائیرہوسٹس انتہائی بدتمیزی اور بے ہودگی کی اور ائیرہوسٹس کو ہراساں بھی کیا۔
پانچوں مسافروں نے نہ صرف ایئرہوسٹس بلکہ طیارے میں سوار دیگر مسافروں سے انتئہائی غیر مناسب رویے اختیار کیا، واقعہ کی رپورٹ سامنے آنے پر پی آئی اے کی فلائٹ پی کے سیون نائن ون کے پانچ مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا۔
اس موقع پر مسافروں کا کہنا تھا کہ پانچوں افراد نے ایئرہوسٹس اور دیگر مسافروں سے انتہائی غلط حرکت اور بدتمیزی کی، پاکستانی نژاد برطانوی مسافروں نے گھنٹوں طوفان بدتمیزی مچائے رکھا۔ ایک مسافر تو اس قدر بے قابو ہوا کہ ایمرجنسی لینڈنگ کروا کے حراست میں لیا گیا، جب کہ دیگر چار افراد کو برطانیہ میں گرفتارکیا گیا۔
فلائیٹ کے دوران ایئرہوسٹس سے غلط حرکت اور بدتمیزی پر ائیرہوسٹس مسلسل روتی رہی، بعد ازاں ایئرہوسٹس کا بیان بھی قلم بند کرلیا گیا ہے، تاہم پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے واقعہ پر چپ ساد لی گئی ہے، اس واقعہ پر ردعمل لینے کیلئے جب پی آئی اے سے رابطہ کیا گیا تو انتظامیہ نے کسی بھی ردعمل اور بیان دینے سے معذرت کرلی۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب امریکی ایئرلائن یونائیڈڈ میں گنجائش سے زائد مسافروں کو لوڈ کرنے اور پھر انہیں طیارے سے زبردستی اتارنے کی ویڈیو یورپ ، امریکا اور پاکستان سمیت دنیا کے کئی حصوں میں وائرل ہوئی۔
ویڈیو پر پاکستانیوں کی جانب سے متعدد تبصروں میں یونائیڈیڈ ایئرلائن کا پی آئی اے سے مقابلہ کیا گیا، تاہم امریکی ایئرلائن کو تنقید کا نشانہ بنانے والے اب پی آئی اے کہ اس واقعہ پر چپ کا روزہ رکھ کر بیٹھ گئے ہیں۔ اپنے آپ کو لبرل تصور اور کہلانے والوں کی جانب سے واقعہ پر کوئی ردعمل یا تبصرہ نہیں کیا گیا۔ سماء