شعیب ملک کا ثانیہ کوشادی کی سالگرہ پرانوکھا تحفہ

Shoaib-Malik-and-Sania-Mirz

لاہور / دبئی : آل راؤنڈر کرکٹر شعیب ملک نے شادی کی سالگرہ پر اہلیہ ثانیہ مرزا کو انوکھا تحفہ دے ڈالا، سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شعیب کا کہنا تھا کہ شادی کی سالگرہ پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ ثانیہ کے نام کرتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب ملک نے شادی کی سالگرہ پر بیوی کو انوکھا تحفہ پیش کرکے حیران کردیا، اپنی ٹوئٹ میں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ شادی کی ساتویں سالگرہ پر ثانیہ کو یادگار تحفہ دینا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ میں اس شادی کی سالگرہ پر ثانیہ مرزا کے نام کرتا ہوں، اس میں کوئی شک نہیں کہ ثانیہ نے ہر مرحلے میں میرا بھرپور ساتھ دیا۔

168500,xcitefun-sania-shoaib-lahore-2

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں شعیب ملک کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کے ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ سماء

AWARD

man of the series

wedding anniversary

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div