عمران خان آئندہ بھی پانچ سال انتظار ہی کریں گے،راناثنااللہ
ویب ایڈیٹر:
فیصل آباد: وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ علامہ طاہر القادری کے لئے جمہوريت کی دھونی تیار ہے، احتجاج کا بھوت ایے اتاریں گے کہ پھر دوبارہ پاکستان آنے کا بھی نہیں سوچیں گے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جمہوری حکومت پروپیگنڈے میں نہیں آئے گی، جنہیں عوام نے مسترد کرد یا وہ احتجاج کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی اتحاد ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے کیا جا رہا ہے، طاہر القادری کے الائنس کو کسی صورت گرینڈ الائنس نہیں کہا جا سکتا، سیاسی بیروزگاروں کو آمریت نے مسترد کیا، انہوں نے عمران خان پر بھی تنقید کے نشتر چلائے اور عمران خان کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب نے 5 سال کی بات کی اورآئندہ5 سال بھی انتظار کرنا پڑے گا۔ سماء