تجارتی خسارےمیں اضافہ

اسلام آباد: تجارتی خسارے میں گزشتہ سال کی نسبت سات ارب ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔ رواں مالی سال جولائی تا مارچ تجارتی خسارہ تئیس ارب ڈالر رہا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق پہلے نو ماہ میں برآمدات پندرہ ارب گیارہ کروڑ ڈالر رہیں جبکہ اس دوران درآمدات اڑتیس ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ یوں پہلے نو ماہ کے دوران جولائی تا مارچ تجارتی خسارہ بڑھ کر تئیس ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ گزشتہ مالی سال اسی مدت کے دوران خسارہ سولہ ارب ڈالر تھا۔ جس کے مقابلے میں تجارتی خسارے میں اڑتیس فیصد تک اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق پچھلے مالی سال جولائی تا مارچ برآمدات پندرہ ارب ساٹھ کروڑ کروڑ ڈالر جبکہ درآٓمدات بتیس ارب چوالیس کروڑ ڈالر تھیں۔ گزشتہ سال کی نسبت برآمدات تین فی صد کم رہیں جبکہ درآمدات میں اٹھارہ فی صد اضافہ ہوا۔ سماء