پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی
گیانا: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی ہے۔
قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راونڈر شعیب ملک کو تیسرے ون ڈے اور سیریز میں عمدہ کھیل پیش کرنے پر مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز ایوارڈ دیا گیا۔
تیسراون ڈے:ویسٹ انڈیزکاپاکستان کوجیت کےلیے234 رنز کاہدف
ویسٹ انڈیز کے 234 رنز ہدف کے تعقب میں پاکستان کے تین کھلاڑی 36 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ اسکے بعد محمد حفیظ اور شعیب ملک کے درمیان 113 رنز کے پارٹنرشپ جمی جس سے ٹیم فتح کے قریب پہنچ گئی۔ حفیظ 81 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر کیچ آوٹ ہوگئے۔
بابراعظم 16،احمدشہزاد 3 اور کامران اکمل کوئی رن نہ بناسکے۔ شعیب ملک 101 اور سرفراز 24 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ شعیب ملک نے چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی اور اپنے کیریئر کی نویں سینچری بھی بنا ڈالی۔
کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کی کارکردگی کی جتنی تعریف کی جائےکم ہے۔ ہمارے لیے بہت اچھی کامیابی ہے، تمام کھلاڑیوں کو جیت کا کریڈٹ جاتا ہے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ پہلا میچ ہمارا ہارنے والا نہیں تھا۔ سماء