پاکستان اور ہنگری کے درمیان اقتصادی تعاون کا معاہدہ

news-1491922554-5569 اسلام آباد : پاکستان اور ہنگری کے درمیان اقتصادی تعاون کے حوالہ سے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں وزارت خزانہ میں منگل کو معاہدہ پر دسختطوں کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق محمود پاشا اور ہنگری کے ڈپٹی منسٹر برائے خارجہ امور اور تجارت مسٹر سلویسٹر بس موجود تھے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک مزید ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدہ کے تحت اقتصادی روابط مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کی بھرپور صلاحیت موجود ہے جس سے دونوں ممالک کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہنگری کے تاجروں کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں تجارت کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور ہنگری کی حکومتیں دونوں ممالک کی عوام کی خوشحالی کیلئے اقتصادی تعاون اور ترقی کے حوالہ سے شراکت داری کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

اس سلسلہ میں دونوں ممالک کے درمیان جائنٹ کمیشن قائم ہو گا جو اس معاہدہ پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گا اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے حوالہ سے اپنی تجاویز بھی دے گا۔ سماء / اے پی پی

economic

agreement

Hungry

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div