صدر کا پارلیمنٹ سے پہلا خطاب، اپوزیشن مایوس، طوطا کہانی قرار

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : ‪اپوزیشن نے صدر مملکت کے خطاب کو رضیہ بٹ کا ناول اور طوطا کہانی قرار دے دیا، سینیٹ میں حزب اختلاف کی 3 جماعتوں کی جانب سے صدارتی خطاب کا بائیکاٹ کیا گیا۔

پیپلز پارٹی نے صدر کی تقریر کو حکومتی ترجمانی کی کوشش قرار دیا اور یہ کہا کہ خطاب میں کسی بھی بڑے مسئلے پر بات نہیں کی گئی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو صدر کی تقریر میں خوشامد اور چاپلوسی کے سوا کچھ نظر نہیں آیا۔

آزاد رکن اسمبلی جمشید دستی نے کہا کہ صدر کی تقریر وزیراعظم ہاؤس میں لکھی گئی اور انہوں نے وہیں ریہرسل کی۔

عوامی نیشنل پارٹی نے حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کو انتہائی مایوس کن قرار دیا۔

ق لیگ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کے سینیٹرز نے صدارتی خطاب کا بائیکاٹ کیا، اپوزیشن ارکان کی رائے تھی کہ صدر مملکت نے خطاب میں پارلیمنٹ کی رہنمائی نہیں کی۔ سماء

birthday

Ishaq Dar

canadian

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div