تیسراون ڈے:ویسٹ انڈیزکاپاکستان کوجیت کےلیے234 رنز کاہدف

گیانا: ویسٹ انڈیز نےتیسرےون ڈےمیں پاکستان کو جیت کےلیے 234 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے محمدعامر،جنید خان اور شاداب خان نے دو دو وکٹ لئے۔حسن علی اورعمادوسیم ایک ایک وکٹ لینےمیں کامیاب رہے۔ محمد عامر نےاپنے32ویں ون ڈےمیں 50 وکٹیں مکمل کرلیں۔
گیانا میں اہم ون ڈےمیں ویسٹ انڈیز نےٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیزکی دووکٹیں جلدی گرگئیں۔ لیوس 22 گیندوں پر16رنزبناکرجنیدخان کی گیندپرمحمد حفیظ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔والٹن کوحسن علی نے 27 گیندوں پر19 رنزپربولڈآؤٹ کیا۔
تیسراون ڈے؛ویسٹ انڈیزکی دووکٹیں کیسے گریں
ویسٹ انڈیزکی تیسری وکٹ 68 رنزپر گرگئی۔ پاؤل34 گیندوں پر23رنزبناکرعماد وسیم کی گیندپروکٹ کیپرسرفرازکےہاتھوں اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔

جیسن محمد اورہوپ کےدرمیان چوتھی وکٹ پر101رنزکی شراکت ہوئی۔محمد نے 64 گیندوں پر59رنزکی اننگ کھیلی۔کارٹرکوشاداب نےبولڈ کیا۔ انھوں نے 8 گیندوں پر11رنزبنائے۔

ہوپ کوبھی شاداب خان نےآؤٹ کیا۔ انھوں نے 112 گیندوں پر71رنزکی اننگ کھیلی۔ہوپ کا کیچ شاداب کی گیندپرشعیب ملک نےلیا۔
ویسٹ انڈیزکی تیسری وکٹ کیسےگری
محمدعامرنےکپتان جیسن ہولڈرکوآؤٹ کیا۔انھوں نے 15 گیندوں پر12 رنزبنائے۔ پرمال میں 5 گیندوں پر8 رنزبنائے۔انھیں محمدعامرنےان کی وکٹ لی۔حفیظ نے پرمال کوکیچ آؤٹ کیا۔ اننگ کی آخری گیندپر بشو رن آؤٹ ہوگئے۔ سماء