پشاور : اسلحہ و گولہ بارود پنجاب لیجانے کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار
اسٹاف رپورٹ
پشاور : پشاور پولیس نے قبائلی علاقے سے بھاری مقدار میں گولہ بارود پنجاب لے جانے کی کوشش ناکام بناکر 2 ملزم گرفتار کرلئے۔
حیات آباد پولیس کے مطابق کارخانو چیک پوسٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران ایک مشبتہ کار کی تلاشی لی گئی، جس کے خفیہ خانوں سے گولہ بارود اور کارتوس کی پیٹیاں برآمد ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق اسلحے میں 140 دستی بم اور 6 ہزار سے زائد گولیاں شامل ہیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ سماء