بھارتی جاسوس کےپاس سزائےموت پراپیل کاحق ہے

KHAWAJA ASIF SOT 12-04

اسلام آباد: وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہےکہ بھارتی جاسوس کھلبھوشن کےپاس سزائےموت پر اپیل کا حق موجود ہے۔ کلبھوشن کو سزا ریاستی قوانین کے تحت دی گئی۔

سینیٹ میں خطاب کرتےہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ پچھلے مارچ میں بھارتی نیوی کا افسر کلبھوشن گرفتار ہوا۔ خواجہ آصف نےبتایاکہ پچھلے ساڑھے تين مہينے سے کلبھوشن پر مقدمہ چل رہا تھا۔کلبھوشن نے پاکستان ميں دہشت گردوں کي سرپرستي کي۔

خواجہ آصف نےواضح کیاکہ تمام قوانین کے تحت کلبھوشن کو سزائے موت سنائی گئی۔ انھوں نےبتایاکہ آرمی چیف اور صدر سے کلبھوشن سزا کیخلاف اپیل کرسکتا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ بھارت سے کلبھوشن کي سزا کيخلاف بھاري ردعمل آيا ہے۔

سزائےموت سےمتعلق بلاول بھٹوکابڑابیان

خواجہ آصف نےپرزورالفاظ میں کہاکہ ملکی سالمیت کیخلاف کام کرنے والے لوگوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔ملک کیخلاف سازش کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

خواجہ آصف نےاپنےخطاب میں مزیدکہاکہ ہم کسی ملک یا فرقے کے اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے۔ انھوں نے بتایاکہ جنرل  راحیل شریف نے این او سی کے لیئے اپلائی نہیں کیا۔

عبدالباسط نے بھارتیوں کی کلاس لےلیے

خواجہ آصف کاکہناتھاکہ سعودی عرب کی سیکیورٹی ہمارے دل کے قریب ہے۔ایران کے تحفظات دورکررہے ہیں۔

خواجہ آصف نےمزیدبتایاکہ جب جنرل ریٹائرڈراحیل کی این او سی کا معاملہ آئیگا تو سینیٹ میں اس کے خدوخال بیان کرونگا۔خواجہ آصف نےبتایاکہ جب جنرل راحیل کواین او سی دیا جائیگا تو ہاؤس کو اعتماد میں لوں گا۔

سزائےموت پانےوالےبھارتی جاسوس کااعترافی بیان

انھوں نےبتایا کہ پاکستان کے اندر اور باہر دشمن یاد رکھیں کہ ہمارے ادارے ملک کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔دولاکھ جوان مغربی سرحد پر دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑرہے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ 80 ہزار جوان لائن آف کنٹرول پر تعینات ہیں۔دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیاں مثالی ہیں۔

بھارتی را ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت مل گئی

وزیردفاع نےبتایا کہ پاکستان میں پاکستانی ریاست کا کنٹرول ہر کونے میں موجود ہے۔ سماء

KHAWAJA ASIF

raw agent

Tabool ads will show in this div