اتنا شریف چور؟
چین میں مسلح شخص کی شرافت کے کیا ہی کہنے ، بینک میں ڈکیتی کے لئے داخل ہوا اورکاؤنٹر پر موجود خاتون کے گلے پر چاقو رکھ کر رقم طلب کی ۔
ایسے میں بینک ملازم نے ہیرو کی طرح انٹری دی ۔ نوجوان نے ڈاکو سے خاتون کو چھوڑ کر اسے یرغمال بنانے کی درخواست کی تو بھولا بھالا مسلح شخص مان گیا۔ خاتون کو بنا چوں چرا کیے چھوڑ دیا اور بینک ملازم کو کرسی پر بیٹھنے کی دعوت دی۔
بس پھر کیا تھا، ’’آ بیل مجھے مار‘‘کے مصداق نوجوان نے جھٹ پٹ ڈاکو کو دبوچ لیا، اتنے میں سیکیورٹی گارڈ بھی آگیا اوراور شریف ڈاکو پکڑا گیا۔
CHINA
Bank
تبولا
Tabool ads will show in this div