کرم ایجنسی : پارا چنار کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 7 زخمی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

پارا چنار : کرم ایجنسی کے صدر مقام پارا چنار کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں 8 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

پولیٹکل حکام کے مطابق مسافر وین اپر کرم کے علاقے پاڑہ چمکنی سے پاراچنار جا رہی تھی کہ خومسہ کے مقام پر سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

زوردار دھماکے میں گاڑی تباہ ہوگئی، 8 مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے، جنہیں ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال پاراچنار منتقل کردیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سماء

کے

Burma

Tabool ads will show in this div