ششما سوراج پاکستان کودھمکیاں دینےپراترآئیں
نئی دہلی : بھارتی را جاسوس کلبھوشن کی پھانسی پر تلملاتی بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کو دھمکیاں دینے پر اتر آئیں، ششما سوراج کا کہنا ہے کہ کلبھوشن بھارت کا بیٹا ہے، اسے بچانے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔
I would caution Pakistan govt to consider the consequences for our bilateral relationship if they proceed on this matter:Sushma Swaraj in RS
— ANI (@ANI_news) 11 April 2017
بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج نے راجے سبھا سے خطاب میں اپنے جاسوس کی رنگے ہاتھوں گرفتاری اور پھانسی کی سزا پر کھلے عام پاکستان کو دھمکیاں دے ڈالیں۔
#WATCH LIVE: EAM Sushma Swaraj speaking in Rajya Sabha on death sentence to Kulbhushan Jadhav https://t.co/BkC6ws2kws — ANI (@ANI_news) 11 April 2017
جوش خطابت میں ششما سوراج اپنے عہدے کا لحاظ بھی بھول گئیں اور پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، راجے سبھا سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کیلئے سپریم کورٹ کا وکیل کریں گے، کلبھوشن کو بچانے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ششما سوراج نے کہا کہ کلبھوشن کے خلاف پاکستان کی کارروائی مضحکہ خیز ہے، ضروری ہوا تو کلبھوشن کیلئے بھارتی صدر سے بھی رابطہ کرینگے، کلبھوشن کے معاملے پر اس کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں، ہم کلبھوشن کے معاملے پر بے خبر نہیں، کلبھوشن بھارت کا بیٹا ہے۔There is no evidence of any wrongdoing by Kulbhushan Jadhav. This is an act of premeditated murder: EAM Sushma Swaraj in Rajya Sabha
— ANI (@ANI_news) 11 April 2017
Will go out of the way to save him, wo poore Hindustan ka beta hai:Sushma Swaraj in Rajya Sabha on Kulbhushan Jadhav pic.twitter.com/2h9ICrtqJm — ANI (@ANI_news) 11 April 2017
دوسری جانب راجے سبھا کے اجلاس میں کانگریس اور دیگر اراکین کی پاکستان کے خلاف ہزرہ سرائی جاری رہی، اور بھارت کی جانب سے کھلم کھلا دشمنی کا ثبوت دیا جاتا رہا، انڈین جاسوس کلبھوشن کی سزائے موت پر گویا بھارت بھر میں ہلچل مچ گئی۔
بھارتی نیتا ڈھٹائی پر اُترتے ہوئے معصوم بن کر بولے کہ کلبھوشن بے قصور ہے، کلبھوشن کو پھانسی دینا قتل ہوگا۔ راجیہ سبھا میں موجود ایک ایک چہرہ بوکھلایا ہوا نظر آیا، سارے نیتا ننھے کاکے بن گئے اور کلبھوشن کو بے قصور قرار دینے لگے۔ سماء