ملالہ یوسف زئی اقوا م متحدہ کی میسنجر آف پیس مقرر
نیویارک : نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے میسنجرآف پیس مقرر کردیا ہے۔ تقریب نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ہوئی۔
ملالہ یوسف زئی یہ عہدہ حاصل کرنےوالی پہلی پاکستانی اور تاریخ کی کم عمرترین شخصیت بن گئیں۔ تقریب سے خطاب میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ کوئی دہشتگرد یا انتہا پسند نہیں،میں پاکستان کی نمائندہ ہوں۔
ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ معاشرے کی ترقی کے لیے خواتین کی تعلیم ضروری ہے، تبدیلی کے لیے خواتین کو کردار ادا کرنا ہوگا، دنیا کی کوئی طاقت خواتین کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔
اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی کو میسنجر آف پیس مقرر کرنےپر خوشی ہے، خواتین اور لڑکیوں کی مدد کرنےسے فائدہ ہوگا۔ سماء