ورلڈ کپ تک براہ راست رسائی کی جنگ آج ہوگی

3rd odi

گیانا:پاکستان اورويسٹ انڈيز کے درميان ون ڈے سيريز کي فائنل جنگ آج ہوگی۔جو جيتے گا اُس کا ورلڈ کپ ميں براہ راست پہنچنا آسان ہوجائے گا ۔ پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سيريزکي فائنل جنگ آج گیانا میں ہوگی۔ آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔  فیصلہ کن میچ میں جو ٹیم فاتح رہی اس کے  ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات بڑھ جائیں گے جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔

میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے ہو گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد جبکہ ویسٹ انڈیز کیجیسن ہولڈر کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ 3 میچز کی ون ڈے سیریز میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا ہے ۔ سماء

West Indies

3rd ODI

Tabool ads will show in this div