وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس،بجٹ پراعتماد میں لیا

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد : وزیراعظم میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دیں، حکومت نے اولین مسائل پر قابو پانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم نے پارٹی اراکین کو نئے بجٹ پر اعتماد میں لیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پارلیمانی پارٹی کو بجٹ پر بریفنگ دی۔

اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دیں، ہماری اولین مسائل پر قابو پانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال میں معاشی اعداد و شمار بہتری کی جانب گامزن ہوئے ہیں۔ جب کہ دوسری جانب  وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج دوپہر 2 بجے شروع ہوگا، اجلاس میں کابینہ نئے مالی سال کے بجٹ تجاویز کی منظوری دے گی۔ سماء

کی

دسترخوان

eid

anniversary

Tabool ads will show in this div