پاکستان ایئرفورس اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ
رسالپور : پی اے ایف اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پرقار تقریب منعقد ہوئی، وزیراعظم نواز شریف نے چیمپئن اسکواڈرن کو قائد اعظم بینر دیا۔ سماء کے مطابق پاک فضائیہ کی پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں پاسنگ آؤٹ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیراعظم نواز شریف پاسنگ آؤٹ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جب کہ پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان، وزیر دفاع خواجہ آصف اور گورنر خیبر پختونخوا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
