حکومت کو3 دن پہلے الطاف حسین گرفتاری کی اطلا ع دیدی گئی تھی

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد : سماء کے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کو 3 روز قبل ہی لندن پولیس کی جانب سے الطاف حسین کی گرفتاری کی اطلاع دے دی گئی تھی۔

سماء کے ذرائع کے مطابق الطاف حسین کی گرفتاری کے تناظر میں کراچی میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت بھی جاری کردی گئیں تھیں، وزارت داخلہ نے بھی اسی سلسلے میں ڈی جی رینجرز سندھ سے  رابطہ کیا تھا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے شہر کراچی کے اعلیٰ حکام، پولیس ، رینجرز اور دیگر افراد کو الطاف حسین کی گرفتاری کے بعد آنے والے رد عمل کے بارے میں آگاہ کردیا گیا تھا۔ میجر جنرل رضوان کو ساری صورت حال سے آگاہ کیا گیا تھا، واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان آنے والے برطانوی ہائی کمشیر نے پاکستانی حکام اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان  کو ملاقات میں آگاہ کیا تھا، کہ پاکستانی حکومت رد عمل سے نمٹنے کیلئے تیار ہو جائے۔ سماء

کی

Video

tariff

galaxy

Tabool ads will show in this div