الطاف حسین کی گرفتاری پروزیراعظم نےوزراکوبیان بازی سےروک دیا

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی گرفتاری سے متعلق بیان بازی سے روک دیا۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو کراچی میں امن و امان یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ حق پرست ارکان بجٹ سیشن کا بائیکاٹ کر کے کراچی روانہ ہو گئے۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم کو الطاف حسین کی گرفتاری سے متعلق بریف کیا۔ مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم نے اراکین کو الطاف حسین کی گرفتاری کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی حساس معاملہ ہے، قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے مؤقف دیں گے۔

وزیراعظم نے پارٹی ارکان کو اس معاملے پر بیان دینے سے منع کر دیا۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو کراچی میں امن و امان یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال اور املاک کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ کسی بھی پرتشدد کارروائی کو روکنے کیلئے قبل از وقت اقدامات کئے جائیں۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعظم کی ہدایت کے بعد وزارت داخلہ نے سندھ حکومت سے رابطہ کر لیا ہے۔ رینجرز اور پولیس کو مختلف مقامات پر گشت بڑھانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ایم کیو ایم ارکان کے ارکان اسمبلی نے بجٹ اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام حق پرست ارکان کراچی روانہ ہو گئے ہیں۔

باخبر ذرائع بتاتے ہیں کہ حکومت پاکستان کو تین روز پہلے ہی الطاف حسین کی گرفتاری کی اطلاع دے دی گئی تھی۔ ادھر برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان نے سماء سے گفتگو میں کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر تبصرہ کرنے کے مجاز نہیں۔ لندن پولیس اس حوالے سے خود ہی کوئی معلومات فراہم کرسکتی ہے۔ اسلام آباد کا سفارتخانہ معمول کے مطابق آپریشنل ہے۔ سماء

دیا

tariff

galaxy

Tabool ads will show in this div