الطاف حسین سے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق تحقیقات
ویب ایڈیٹر:
لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف دو سال سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی جارہی ہیں، انہی الزامات پر انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔
برطانوی پولیس نے دسمبر دو ہزار بارہ میں ایم کیو ایم کے ہیڈ کوارٹر انٹرنیشنل سیکریٹریٹ سے ڈھائی لاکھ پاونڈ مالیت کی مختلف کرنسیاں قبضے میں لی تھیں، جب کہ جون دو ہزار تیرہ میں بھی الطاف حسین کے گھر سے دو لاکھ تیس ہزار پاؤنڈ قبضے میں لیے گئے تھے۔ لندن پولیس نے گذشتہ دسمبر میں دو افراد کو گرفتار کیا تھا جنہیں بعد میں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ سماء