الطاف حسین کولندن سےگرفتارنہیں کیاگیا،فروغ نسیم کا دعویٰ
ویب ایڈیٹر:
کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما اور سینیٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کو لندن سے گرفتار نہیں کیا گیا۔
سماء سے ٹیلی فون پو خصوصی گفت گو میں ایم کیو ایم رہنما فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی گرفتاری سے متعلق نہیں کچھ نہیں معلوم، الطاف حسین پولیس اسٹیشن میں موجود نہیں ہیں۔
فروغ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ الطاف حسین کی گرفتاری کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں، ایم کیو ایم رہنما ندیم نصرت نے کہا کہ الطاف حسین کو گرفتار نہیں کیا گیا، اسکاٹ لینڈ یارڈ نے درخواست کی تھی کہ وہ الطاف حسین کا بیان ریکارڈ کرنا چاہتے ہیں۔ سماء