الطاف حسین گرفتاری،کراچی سمیت سندھ میں کاروباری مراکز،دکانیں بند

اسٹاف رپورٹ


کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو لندن میں حراست میں لینے پر سندھ کے مختلف شہروں میں کاروبار مراکز اور دکانیں بند ہو گئیں۔ 

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین لندن میں زیر حراست کیا ہوئے،  سندھ کے مختلف شہروں میں کاروبار اور پیٹرول پمپس بند ہونا شروع ہوگئے۔
حیدرآباد میں پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشن، شاہی بازار، ریشم بازار، لطیف آباد اور دیگر علاقوں میں کاروبار مراکز کے شٹر گرگئے۔

ٹنڈوالٰہیار کے ریشم بازار، بند بازار اور نصر پور روڈ سمیت دیگر تجارتی مراکز پر بھی سناٹا چھاگیا ۔ مشتعل افراد نے ٹائر نذر آتش کئے اور شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کردیں۔ فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔ میرپورخاص کے علاقے ہیرآباد، سٹیلائٹ ٹاؤن، غریب آباد، حمید پورہ کالونی اور دیگر علاقوں میں بھی ہو کا عالم ہے۔ نواب شاہ کے موہنی بازار، لیاقت مارکیٹ، کپڑا مارکیٹ، مسجد روڈ منوا آباد اور دیگر علاقے بھی بند ہوگئے۔ سماء

میں

سندھ

سمیت

defeat

galaxy

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div