الطاف حسین کی گرفتاری پر وزیراعظم کو برطانوی حکومت سے رابطہ کرنا چاہئے، خورشید شاہ

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنماء سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ لندن میں الطاف حسین کی گرفتاری کے سیاسی اثرات مرتب ہوں گے، وزیراعظم کو برطانوی حکومت سے رابطہ کرنا چاہئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماء سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی گرفتاری کے سیاسی اثرات مرتب ہوں گے، ایم کیو ایم کی عوام کو پُرامن رکھنے کی اپیل اچھی بات ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو بھی الطاف حسین کی گرفتاری سے متعلق قانونی تقاضے دیکھنے چاہئیں اور برطانوی حکومت سے رابطہ کرنا چاہئے۔ سماء

Video

eid

Pakistan Army

tariff

taiwan

galaxy

Tabool ads will show in this div