پیراں غائب،ساہووال رینٹل پاورپروجیکٹس،راجہ پرویزپر فرد جرم عائد

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : پیراں غائب اور ساہووال رینٹل پاور پروجیکٹس  کیس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

رینٹل پاور کیس،سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف احتساب عدالت میں پیش نہ ہوئے، نیب نے شریک ملزم شوکت ترین کی بریت کی درخواست کی مخالفت کر دی۔ عدالت نے تمام ملزمان کو آج فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر رکھا ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی،سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف عدالت میں پیش نہ ہوئے،عدالت نے تمام ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر رکھا ہے۔ نیب نے پیراں غائب اور ساہووال رینٹل پاور پروجیکٹ کیس میں ملزم شوکت ترین کی بریت کی درخواست کی مخالفت کر دی۔

پراسیکیوٹر نیب چوہدری ریاض نے کہا کہ ابھی ٹرائل شروع نہیں ہوا، بریت کی درخواست قبل از وقت ہے، فرد جرم عائد ہونے کے بعد شہادتیں سامنے آئیں گی، یہ حقیقت ہے کہ موبلائزیشن ایڈوانس سات سے بڑھا کر چودہ فیصد کیا گیا،گواہوں کے بیانات سے پتہ چلے گا کہ کس کو فائدہ پہنچایا گیا اور ایسا کرنے میں کس کی بدنیتی شامل تھی۔ فرد جرم عائد ہونے کے بعد بریت کی درخواست دائر کی جاسکتی ہے۔ سماعت تھوڑی دیر بعد پھر ہو گی۔ سماء

releases

fans

Tabool ads will show in this div