الطاف حسین کی گرفتاری، ایم کیو ایم کے کارکنوں سے ہمدردی ہے، عمران خان
ویب ایڈیٹر
ایبٹ آباد : پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے الطاف حسین کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں سے ہمدردی ہے۔
ایبٹ آباد میں جلسہ عام کے موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے الطاف حسین سے اختلافات اپنی جگہ تاہم ان کی لندن میں گرفتاری پر ایم کیو ایم کے کارکنوں سے ہمدردی ہے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی سیاست اب نہیں چلے گی، نئے پاکستان کی جنگ لڑنے کیلئے آیا ہوں، قانون ایسا ہونا چاہئے جو طاقتور اور کمزور نہ دیکھے، میں نے بھی 8 دن جیل میں گزارے۔
پی ٹی آئی چیف کہتے ہیں کہ غریب جیل میں سڑرہا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، اردو میڈیم سرکاری اسکول میں پڑھ کر بچہ ترقی نہیں کرسکتا، امیروں کیلئے اسپتال میں وی آئی پی کمرے بنتے ہیں، غریب کا بچہ اسپتال میں چوہے کے کاٹنے سے مرجاتا ہے، لیڈروں کو کھانسی ہوتی ہے تو امریکا میں علاج کراتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا بجٹ میں معذوروں، بیوہ، یتیم کیلئے رقم مختص کی۔ سماء