لندن : الطاف حسین کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی
ویب ایڈیٹر
لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق برطانوی حکام نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے کچھ شواہد پیش کئے جانے پر الطاف حسین کی ضمانت کی درخواست مسترد کی گئی۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اس وقت بلگریو پولیس اسٹیشن میں موجود ہیں جبکہ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی جانب سے ان کے گھر کی تلاشی کا کام بھی جاری ہے۔ سماء