زرداری نے الطاف حسین کی گرفتاری کوحساس معاملہ قراردیدیا
ویب ایڈیٹر:
کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری نے الطاف حسین کی لندن میں گرفتاری پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین کی گرفتاری حساس معاملہ ہے، وہ ایک بڑی جماعت کے رہنما ہیں۔
الطاف حسین کی گرفتاری پر سابق صدر زرداری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین ایک بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں، تمام عمل شفاف طریقے سے چلانے کا مطالبہ کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کی شہرت قوانین اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ہے۔ سماء