الطاف حسین گرفتاری ،گورنرسندھ کے صدرووزیراعظم سےرابطے

اسٹاف رپورٹ


کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی گرفتاری کے بعد صدر ممنوں حسین، وزیراعظم نواز شریف، چوہدری نثار اور اسحاق ڈار اور برطانوی حکام سے رابطہ کرکے تشویش سے آگاہ کیا ہے۔

گورنر سندھ نے لندن میں الطاف حسین کی حراست کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام تذبذب اور پریشانی کا شکار ہیں، صحیح قانونی مشاورت اور معاونت کی جائے تاکہ عوام کو محسوس ہو کہ مشکل گھڑی میں الطاف حسین تنہا نہیں۔

وفاقی حکومت نے گورنر سندھ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ برطانیہ میں موجود سفارت خانے کو ہدایت کردی گئی ہے کہ الطاف حسین کو مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔ سماء

tariff

galaxy

Tabool ads will show in this div