الطاف حسین کی گرفتاری پر نائن زیرو پر رقت آمیز مناظر

اسٹاف رپورٹ


کراچی : الطاف حسین کو حراست میں لینے کی اطلاع ملتے ہی متحدہ کے کارکن بڑی تعداد میں نائن زیرو پر جمع ہوگئے۔ انہوں نے پارٹی قائد کے حق میں نعرے بازی کی۔ ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں ہر تفتیشی عمل کیلئے ایم کیو ایم بھرپور تعاون کررہی ہے کارکن جذبات قابو میں رکھیں۔

روتے پیٹتے غم سے نڈھال کارکن ایم کیو ایم کے جو اپنے قائد کی حراست پر سخت مشتعل ہیں، الطاف حسین کی حراست کی خبر ملک بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

کراچی میں پلک جھپکتے ہی پارٹی کے مرکز نائن زیرو پر کارکن جمع ہوگئے اور انہوں نے الطاف حسین سے یک جہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کارکنوں سے خطاب کیا ۔۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے ہر بار برطانوی پولیس سے مکمل تعاون کیا اور لندن پولیس کی کارروائی ناقابل فہم ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا وقت کا تقاضہ ہے کہ جذبات پر قابو رکھا جائے، الطاف حسین کی تعلیمات ہمیشہ امن کی رہی ہیں یہ وقت باہمی اتحاد کے مظاہرے کا ہے۔ سماء

tariff

flies

galaxy

Tabool ads will show in this div