الطاف حسین نے پہلے ہی جلد الوادعی خطاب کا اعلان کردیاتھا
اسٹاف رپورٹ
لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے حال ہی میں اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔ سما سے بات کرتے ہوئے متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ انہیں مختلف مقدمات میں پھنسانے کی سازش کی جارہی ہے اور ہوسکتا ہے کہ وہ جلد الوداعی خطاب کریں۔
الطاف حسین کا خدشہ صحیح ثابت ہوا، برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں الطاف حسین کئی بار خدشات کا اظہار کرچکے تھے۔ اُنھیں خدشہ تھا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کیس میں بھی انھیں پھنسانے کی سازش کی جارہی ہے۔
چند روز پہلے سماء سے خصوصی گفت گو میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے دو ٹوک کہا کہ وہ سچ بولیں گے چاہے موت کو ہی کیوں نہ گلے لگانا پڑے ۔ اپنے اوپر مختلف الزامات کو لیکر الطاف حسین نے اِس امکان کا بھی اظہار کیا کہ وہ جلد کارکنوں سے الوداعی خطاب کریں۔ سماء