فضائیہ کے استعداد کار میں اضافے کیلئے وسائل فراہم کریںگے
اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں اہم کردار ادا کیا، فضائیہ کے استعداد کار میں اضافے کیلئے وسائل فراہم کریں گے۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیر کے روز پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے وزیراعظم سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں ایئر چیف نے فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور اور آپریشنل تیاریوں پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ملکی سرحدوں کے دفاع میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا، وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں اہم کردار ادا کیا، فضائیہ کے استعداد کار میں اضافے کیلئے وسائل فراہم کریں گے۔ سماء