الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے نمائش چورنگی پر دھرنا

ویب ایڈیٹر

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے نمائش چورنگی پر دھرنا جاری ہے، شرکاء کا مطالبہ ہے کہ جب تک قائد تحریک کارکنوں سے خطاب نہیں کرتے دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔

لندن میں الطاف حسین کی گرفتاری کی خبروں کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے نمائش چورنگی پر جمع ہیں جس میں خواتین اور بچوں سمیت ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین بھی شریک ہیں۔

شرکاء کا مطالبہ ہے کہ الطاف حسین جب تک کارکنان سے ٹیلی فونک خطاب نہیں کرتے دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔ سماء

ranking

turkish

lab

rao

galaxy

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div